اداکار محمود اسلم کا محبت، کیرئیر اور پاکستان کے مستقبل کے مطلق دلچسپ بیان

چیٹ شو گپ شپ کے دوران، نامور اداکار محمود اسلم نے رشتوں، محبت اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کسی شخص کو زندگی میں کئی بار محبت ہو سکتی ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پندرہ یا سولہ سال کی عمر میں نوجوان جو کچھ محسوس کرتے ہیں وہ دراصل محبت نہیں بلکہ ایک لگاؤ ہوتا ہے۔
بلبلے ڈرامے کے مشہور اداکار محمود اسلم کا عشق کے مطلق بات کرتے ہوتے کہنا تھا کہ ہم جس کو محبت سمجھتے ہیں وہ دراصل ایک گہری وابستگی ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ وابستگی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے سے پروان چڑھتی ہے۔ جبکہ طویل جدائی جذباتی رشتوں اور وابستگی کو کمزور کر دیتی ہے۔
نامور ایکٹر محمود اسلم نے چونکا دینے والے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو بار شادی محبت کی وجہ سے کی تھی۔ اگرچہ انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ اپنی نجی زندگی کے مطلق بات کرنے سے شرماتے ہیں، مگر انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انکشاف کیا کہ ان کی دونوں شادیاں محبت کی ہیں۔ ان کی دوسری بیوی اداکارہ امبر نوشین انڈسٹری کی مشہور شخصیت ہیں اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
اپنی ذاتی زندگی مطلق بات کرنے کے علاوہ، اداکار محمود اسلم نے پاکستان کی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشکلات پر بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائٹرز، ایکٹرز اور ہدایت کاروں کی تعداد میں کمی اور وقت کی بندشوں کی وجہ سے ٹیلی ویژن ڈراموں کے معیار کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں رائٹرز کے پاس سکرپٹ رائٹنگ کے لئے کافی وقت ہوتا تھا جبکہ آج وقت کی بندش کی وجہ سے جلد بازی میں پروڈکشنز کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اداکار محمود اسلم نے عدنان فیصل کی ایک پوڈ کاسٹ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ عدنان فیصل کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کی گرتی ہوئی بین الاقوامی حیثیت کی مذمت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کہیں بھی کسی دوسرے ملک رہائش پذیر ہوسکتے ہیں لیکن وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کا گھر ہے اس ملک میں ان کی جڑیں قائم ہیں۔