230

24 گھنٹوں میں بلوچستان میں ایک ہی خاندان کے7 بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ڈوب گئے

24 گھنٹوں میں بلوچستان میں ایک ہی خاندان کے7 بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ڈوب گئے۔

بلوچستان کے چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں سے صوبے میں 124 افراد جاں بحق اور 10 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سیلاب سے تقریباً 565 کلومیٹر سڑکوں اور 197,930 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ 712 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

‘ساڑھے 17ہزار افراد کو بچا لیا گیا جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے’

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں