183

یوتھ اسمبلی فارم ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے پتوکی میرج ہال میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

مذمت مذمت مذمت
یوتھ اسمبلی فارم ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز پتوکی میرج ہال میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ ناحق اور مزدور پاپڑ بیچنے والے شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ بڑے آرام سے
کھانے کے میزوں پر بیٹھ کر اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے ہوۓ ایک غریب پاپڑ بیچنے والے انسان کی لاش کی بے حرمتی کرتے رہے یہ ایک انسان نہیں بلکہ پوری انسانیت کے منہ پر تماچہ ہے بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے تشدد کے واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں تشدد کے ذریعے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں اور ان کے گھر برباد ہو رہے ہیں ہماری اپیل ہےقانون و انصاف کے اداروں سے عوام کے محافظوں عوام سے ووٹ لے کرمنتخب ہونے والے نمائندوں اور حکومت وقت سے کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بناۓ جائیں اور اس پر سختی سے عمل کروایا جائے تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی تشدد زدہ سوچ اور بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنا کر پاکستانی قوم کو دنیا میں شرمندہ ہونے سے بچایا جا سکے
بابر حسین سلہری
پریزیڈینٹ یوتھ اسمبلی فار ہیومن راٸٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں