252

ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

دریاخان(مہرالدین ایوبی)ضلع بھکر کے پانچ ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ان میں شجاعت علی ۔ارشاد حسین ۔مظفر خان۔ محمد ریاض بھٹی۔ عبدالرحمن شامل ہیں جبکہ سرگودہا ریجنکے کل 32 ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر پروموٹ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق
آر پی او سرگودھاریجن محمد فیصل رانا
آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں لسٹ ڈی میں درج ہیڈ کانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا۔محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے32ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔
آرپی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں خالصتاً معیار،قابلیت اوربہترین ریکارڈ کے حامل اہلکاروں کو ترقی دی گئی۔جب بھی کوئی سروس میں آتا ہے تو اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس سے اگلے عہدہ پر پہنچے لیکن اس کے لیے کٹھن مراحل طے کرنے پڑتے ہیں جس میں ٹریننگ و دیگر کورسز شامل ہوتے ہیں۔ محکمانہ پروموشن اور ترقی ملنے سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے اس وجہ سے محکمہ اور عوام الناس آپ سے مزید بہتری کی توقع رکھیں گے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اگلے رینک میں محنت،لگن اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے نئے ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کو مبارک باد دی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو بروقت میرٹ پر انصا ف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔ تھانوں میں پبلک کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کریں کیونکہ پبلک سروس ڈلیوری اور عوام کے ساتھ پولیس رویوں میں شائستگی لا کر ہی محکمہ کے امیج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عبدالرزاق، شجاعت علی، محمد اشرف ٹریفک سرگودھا، محمد افضال، سرفراز خان، ملک امیر محمد، لیاقت علی خان میانوالی، ضیاء اللہ خان، ریاض حسین، نزاکت علی، محمد خان، فوض خان، عبدالخالق، سیف اللہ، محمد اظہار شاہ، مظفر عباس، مدثر اقبال، شرافت علی، پرویز الہی، محمد ریاض خان، مقبول الہی، ظفر اقبال، محمد نصراللہ، محمد اشرف خان میانوالی، عنصر حیات، ربنواز خان، شاہد نعیم، لیاقت علی میانوالی، علی اکبر، ارشاد حسین،مختار احمداورعبدالرحمن شامل ہیں۔اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاڈاکٹر رضوان احمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اسماعیل الرحمن،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر علی رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر پی او آفس نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں