207

ہیٹ اسٹروک اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈاکٹر سجاد احمد

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*(ریسکیو 1122لیہ)*

*لیہ : ہیٹ اسٹروک اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈاکٹر سجاد احمد*

لیہ ( ) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظرآئندہ ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایات کے مطابق درجہ حرار ت معمول سے اوپر جاسکتا ہے اس سلسلے میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں کہ وہ گھروں سے صرف ضرورت کے وقت باہر نکلیں اور سر پر کپڑا یا رومال وغیرہ رکھیں پانی کا استعمال زیادہ کریں اس سلسلے میں لیہ ریسکیورز آفیسرز کی زیر نگرانی سرکاری ہسپتالوں، بی ایچ یو، آر ایچ سی، ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے آگاہی ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ لیہ میں ریسکیو1122کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام ریسکیورزکا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 24گھنٹے تیار ہے۔

*وسیم حیات*
*میڈیا کوارڈینیٹر * *PESDریسکیو1122لیہ*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں