282

ہوسکتا ہے اگلا مارچ ڈی آئی خان یا جنوبی پنجاب سے شروع ہو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امجدعلی خان نیازی کی پریس کانفرنس

بھکر (پریس ریلیز )سابق ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امجدعلی خان نیازی نے بھکر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت باقاعدہ سازش کے تحت ہٹائی گئی اور شب خون مارا گیا ۔سازشی خط کی باقاعدہ سپریم کورٹ کے ذریعہ انکوائری کروانے کیلئے بھی کہا گیا لیکن اس سے پہلے ہی عوام پر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی گئی انہوں نے مزید کہا کہ سازش اور خون خرابہ روکنے کیلئے 25 مئی کو واپسی کا فیصلہ کیا رانا ثناء اللہ نے باقاعدہ خون خرابہ کا پلان بنایا تھا پرامن مارچ پر جان بوجھ کر شیلنگ کی گئی اور اب کارکنان کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے پہلے پاکستان کو غلامی سے آزادی دلانے کیلئے تیاری کررہے ہیں اور لوٹوں کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنا کر مرضی کے فیصلے لیے جارہے ہیں ۔ عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ کیلئے متحد ہیں۔ امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے کبھی یوٹرن نہیں لیا اور 6 دن مکمل ہونے کے بعد ایک مرتبہ مکمل تیاری سے اسلام آباد آئیں گے ۔ امجد خان نیازی پی ٹی آئی رہنما نے اس کا عندیہ بھی دیا کہ ہوسکتا ہے اگلا مارچ ڈی آئی خان یا جنوبی پنجاب سے شروع ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں