221

ہنڈا کمپنی نے ایک ماہ بعدہی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں پھر 3 سے 8 ہزار روپےاضافہ کردیا

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں3سے8ہزارروپے اضافہ کر دیا گیا

لاہور (نیوزرپورٹر)ہنڈا کمپنی نے ایک ماہ بعدہی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں پھر 3 سے 8 ہزار روپےاضافہ کردیا۔ ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 3 ہزار روپے اضافہ سے 1 لاکھ 2 ہزار 900 روپے، سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ، ہنڈا 100 سی سی پرائیڈر 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے کی ہو گئی ۔ہنڈا سی جی 125 سی سی کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھاکر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ، ہنڈا سی جی 125 سپیشل 1 لاکھ 93 ہزار 500 روپےکردی گئی۔ ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 8 ہزارروپے اضافہ سے 2 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ، ہنڈا سی بی 150 ایف 2 لاکھ 99 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکل ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں