220

ہمارے تعلیمی اداروں میں اساتذہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ،حقوق العباد ، اور صلہ رحمی کے حوالے سے بھی تربیت کریں ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

لاہور(اُردو نیوز نامہ)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں اساتذہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ،حقوق العباد ، اور صلہ رحمی کے حوالے سے بھی تربیت کریں ایک ڈگری لے کر نکلنے والا طالب علم اچھا انسان بھی اور اس اخلاقی تربیت کے لیئے اسلامی تعلیمات سے زیادہ کارگر کچھ نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور گورنر ہاؤس لاہور میں اور تھل یونیورسٹی بھکر کے سنڈیکیٹ ممبر مولانا صفی اللہ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار تھل یونیورسٹی مستقیم شہزاد ملک اور حافظ عبدالقادر جنید بھی موجود تھے گورنر پنجاب انجنئیر بلیغ الرحمان نے مزید کہا کے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں جاری کرنے والے ادارے ہی نا رہیں بلکہ معاشرہ کے لیئے ایک کارآمد فرد بھی بنئیں ایک اچھا آفیسر ، ٹیچر ،سائنسدان ،انجنئیر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان کے طور پر بھی معاشرہ کا حصہ رہیں اس حوالے سے وی سی ایز کانفرنس میں ضابطہ کار بھی جاری کریں گے تھل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر مولانا صفی اللہ نے اس موقع پر گورنر پنجاب کو دورہ بھکر کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور وعدہ کیا کہ جلد وہ تھل۔ یونیورسٹی کا وزٹ کریں گے اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کے تھل یونیورسٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ایک دورافتادہ ضلع کی یہ درس گاہ مثالی درس گاہ بن سکے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مولانا صفی اللہ کو سنڈیکیٹ ممبر نامزد ہونے پر مبارک باد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں