203

ھیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے شدید گرمی میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں،سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ڈھیلے اور ہلکے پھلکے کپڑے پہنیں ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان

حکومت پنجاب اورسیکرٹری / ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر محمد عبیداللہ خان کے زیرنگرانی ضلع بھر میں جھنگ موڑ بھکر،خانسر روڈ منی زو،جھنگ روڈ لاری اڈا،تحصیل منکیرہ،تحصیل کلورکوٹ اور تحصیل دریا خان میں مختلف مقامات پر ہیٹ ویو ایمرجنسی ریسپانس سنٹر قائم کیے گئے ہیں جس میں ORS کے علاوہ ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور تمام اسٹیشنز پر ریلیف سنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دھوپ اور گرمی میں ھیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے شدید گرمی میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں،سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ڈھیلے اور ہلکے پھلکے کپڑے پہنیں اورلازمی صورت میں دھوپ میں نکلنے سے پہلے پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور ORSکا استعمال کریں۔
ؒؒلو لگ جانے یا ھیٹ سٹروک ہو جانے کی صورت میں متاثرہ شخص کو ٹھنڈی جگہ پانی سے بھیگی چادر اوڑھا کر ہوا کے رخ لٹا دیں۔اگر مریض پانی پینے کی حالت میں ہو توپانی پلائیں لیکن اگر مریض بے ہوش ہے تو اس کو ہرگز پانی نہ پلائیں اور جلد ازجلد مریض کے ایئروے کو مینٹین رکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کروائیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم گرما میں گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ نہروں کا رخ کرتے ہیں اور بغیرحفاظتی اقدامات کے گہری نہروں میں چھلانگ لگا دیتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک کھیل ہے اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔حفاظتی تدابیر پرخود بھی عمل کریں اوراپنے عزیزوں کو بھی اس پر عمل کرنے کی تلقین کریں تاکہ قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو۔
ریسکیو1122ہردم آپ کی خدمت کے لیے تیار ہے لیکن احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں