313

گورنمنٹ بوائز ڈگر ی کا لج منکیرہ میں آبا دی اور وسائل میں عدم توازن اور اس سے پیدا ہونے والے مسا ئل کو اجا گر کر نے کیلئے نو ٹنکی شو اور پتلی تما شہ پیش کیا گیا

حکومت پنجا ب کی ہدایت پر عوامی آگاہی مہم کے تحت ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھکر کے زیر اہتما م ڈائریکٹر جنرل آفس لاہور اور ضلعی انتظا میہ کے تعا ون سے گورنمنٹ بوائز ڈگر ی کا لج منکیرہ میں آبا دی اور وسائل میں عدم توازن اور اس سے پیدا ہونے والے مسا ئل کو اجا گر کر نے کیلئے نو ٹنکی شو اور پتلی تما شہ پیش کیا گیا ۔اس شو کے ذریعے شرکاء کو وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل,شادی شدہ خواتین کا اپنے خاندان کے سائز کے تعین کیلئے بااختیار نہ ہونا، بیٹوں کی پیدائش کی خوایش میں جعلی پیروں اور عاملوں کے نسخوں اور ٹونوں سے بچنے کی ترغیب، گھروں میں میں میاں بیوی کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے نفسیا تی مسا ئل ،کم عمری کی شادی صحت کی بربادی ،بچیوں کی پیدا ئش کو رحمت خداوندی سمجھنا اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصو صی تو جہ کے سا تھ ساتھ ما ں بچہ کی صحت کے حوالے سے بچوں کی پیدائش میں 3 سال کے وقفے اور ماوں کو دو سال نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کی ترغیب دی گئی۔پر وگرام کے مہما ن خصو صی اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ غلام سرور صاحب تھے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منکیرہ امداد حسین اسد، پروفیسر محمد یسین اولکھ،۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منکیرہ محمد اختر سندیلہ، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضا ن اعوان ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر منکیرہ اسلم خان نیازی، کالج ہذا کے پروفیسرز، مختلف سکولوں کے اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اور طلباء کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔شو کے اختتا م پر مہما ن خصو صی اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ غلام سرور، کالج پرنسپل امداد حسین اسد، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے کہا کہ اسطرح کے پر وگرام سے تفریح کے ساتھ سا تھ لو گوں میں وسائل کے مطابق خا ندان کی تشکیل اور بچوں بلخصوص بچیوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے حو الہ سے شعور پیدا ہوگا اور دور دراز علا قوں میں اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد بہبود آبادی پیغام کی آگہی کے حوالے سے مفید ثابت ہونگے۔ صحت مند خا ندان خو شحا ل پا کستان ہماری اولین ترجیح ہے اس پیغام کو گھر گھر پہچانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں