246

گزشتہ ہفتہ کے دوران چین سے 2ارب7کروڑ10لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے سبب مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر10ارب 30کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے

کراچی(آن لائن)گزشتہ ہفتہ کے دوران چین سے 2ارب7کروڑ10لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے سبب مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر10ارب 30کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 24جون کو ختم ہونے والے ہفتہ پرپاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1ارب98کروڑ52لاکھ ڈالرز بڑھ کر16ارب19کروڑ56لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر2ارب7کروڑ13لاکھ ڈالرز اضافے سے10ارب30کروڑ90لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر8کروڑ61لاکھ ڈالرکمی سے 5ارب88کروڑ66لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں