293

گزشتہ سال جنوبی پنجاب سے 11 لاکھ ٹن آم کی پیداور ہوئی تھی جو اس سال آدھی ہونے کی توقع ہے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی نے آم کے باغات کو 50 فیصد تک متاثر کیا ہے۔

مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے سینیئر سائنسدان شہزاد ظفر کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملتان ،مظفر گڑھ، رحیم یار خان، خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر آم کے باغات ہیں ، گزشتہ سال جنوبی پنجاب سے 11 لاکھ ٹن آم کی پیداور ہوئی تھی جو اس سال آدھی ہونے کی توقع ہے۔

شہزاد ظفر کے مطابق گرمی نے نہ صرف آم کی پیداور کو متاثر کیا ہے بلکہ آم کے درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے جو آنے والے سالوں میں بھرپور پھل پیدا نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں