260

گارڈ نے اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں ایک بیگ دیکھا اور جب بیگ کھولا تو اس میں سونے کے 43 زیوارت دیکھ کر حیران رہ گیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 15 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات نیند میں ایک اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کندراتھر کے علاقے مندرا کوئل روڈ پر واقع اے ٹی ایم کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈ نے اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں ایک بیگ دیکھا اور جب بیگ کھولا تو اس میں سونے کے 43 زیوارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اس کی اطلاع بینک کو دی اور پھر بینک کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ بیگ ایک خاتون کی جانب سے کوڑے دان میں پھینکا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک فیملی کی جانب سے بھی پولیس کو درخواست دی گئی کہ ان کی 35 سالہ بیٹی کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے، جب پولیس نے دونوں واقعات کو دیکھا تو پتہ چلا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی ہی دراصل وہی خاتون ہے جس نے زیورات کوڑے دان میں پھینکے اور پھر کچھ گھنٹے بعد واپس گھر پہنچ گئی۔

متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کو کئی ماہ سے نیند میں چلنے کی بیماری ہے اور اس کا علاج جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں