286

کمشنر سرگودہا ڈویژن نبیل جاوید رمضان بازاروں ‘ کھادوں کی دستیابی ‘ گندم خریداری ‘ کریشنگ ‘ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور طلب ورسد اور چیف سیکرٹری کے عوامی بہبود کے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس

کمشنر سرگودہا ڈویژن نبیل جاوید رمضان بازاروں ‘ کھادوں کی دستیابی ‘ گندم خریداری ‘ کریشنگ ‘ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور طلب ورسد اور چیف سیکرٹری کے عوامی بہبود کے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد اور ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد شیخ کے علاوہ ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ڈاکٹر ضیاءالحق کے علاوہ انڈسٹری او ر مارکیٹ کمیٹی کے افسران شریک ہیں ۔
کمشنر نبیل جاوید کو چاروں ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں سبزیوں‘ پھلوں اور دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات جن میں مین ہولز کور ‘ سکولوں کے باہر روڈ سیفٹی کراسنگ ‘ غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنا ‘ پرانے پلوں کی مرمت ‘ ڈرین او رسیوریج کی صفائی ‘ سرکاری اداروں کے واٹر ٹینکوں کی صفائی ‘ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں او رکھڑے پانی کا نکاس ‘ بس اڈوں کی مرمت ‘ سرکاری دفاتر کی وائٹ واش ‘ کھیلوں کے میدان اور گرین بیلٹس کی مرمت ‘ خراب اور غیر ضروری بل بورڈ کو اتارنے ‘ وال چاکنگ کاخاتمہ ‘ مراکز صحت کی صفائی ستھرائی ‘ تجاوزات کا خاتمہ ‘ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن ‘ معمولی مرمت کی حامل شہری ودیہی سڑکوں کی مرمت ‘ خراب یوٹیلٹی پولز کو ہٹانا یادرست کرنا او رحساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ایک ہفتہ میں مختلف محکموں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دے رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں