206

کلورکوٹ پل کے اپروچ روڈ کے حوالہ سے ایم این اے محمد ثناء اللہ خان مستی خیل کی کاوشوں سے اہم پیش رفت

کلورکوٹ پل کے اپروچ روڈ کے حوالہ سے ایم این اے محمد ثناء اللہ خان مستی خیل کی کاوشوں سے اہم پیش رفت
ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب سائیڈ پر 9.20 کلومیٹر اپروچ روڈ کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے تخمینہ لاگت بنا کر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ارسال کردیا۔انشاللہ 2022-23 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اپروچ روڈ شامل ہوگا۔یاد رہے ایم این اے محمد ثناء اللہ خان مستی خیل نے گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات میں کلورکوٹ پل کے پنجاب سائیڈ پر اپروچ روڈ ترجیحی بنیادوں پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے فوری عمل کرتے ہوئے پراسس مکمل کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں