301

کاشتکاروں کو 90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

دلےوالا (یوسف جمال خلجی )کاشتکاروں کو 90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار چنے کی برداشت میں کسی غفلت، تاخیر کامظاہرہ نہ کریں اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق مطلوبہ ٹاڈ پکنے پر کٹائی کا آغاز کردیا جائےریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ چنے کی برداشت کیلئے صبح کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے لہٰذا کسان و کاشتکار صبح کے اوقات میں برداشت کی کوشش یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر پکی ہوئی چنے کی فصل کی برداشت میں تاخیر کی جائے تو ٹاڈ جھڑنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصا ن پہنچنے کا بھی احتمال رہتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں