292

ڈی آئی خان میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کی موبائل پر فائرنگ سے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہو گٸے

ڈی آئی خان درابن روڈ بائی پاس پر ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کی موبائل پر فائرنگ سے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہو گٸے حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ملانے والی شاہراہ پر درابن بائی پاس کے قریب ایکسائیز نارکوٹکس فورس کی موبائل کو نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے دو افسران انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہوگئے جن کی شناخت انسپکٹر رخسار خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس کے مطابق ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹس کے اہلکار حسب معمول گشت اور ناکہ بندی پر تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں