214

ڈینگی پرقابوپانے کیلئے صوبہ بھرمیں کارروائیاں تیز

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے صوبہ بھرمیں کارروائیاں تیزکردیں

٭ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ۔

*گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔عمران سکندر بلوچ*

*رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 31 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ*

*رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 16 کیسز سامنے آئے۔ عمران سکندر بلوچ۔

*گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ عمران سکندر بلوچ*

*لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے ۔ عمران سکندر بلوچ*

* گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب 272,670 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔عمران سکندر بلوچ۔

*گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 69,178 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. عمران سکندر بلوچ۔

*گزشتہ روز پنجاب بھر میں 31 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ عمران سکندر بلوچ

* گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7,994 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ عمران سکندر بلوچ۔

*گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 1,080 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. عمران سکندر بلوچ۔

*گزشتہ روز لاہور میں 28 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ عمران سکندر بلوچ

* عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ۔

* پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ۔

*ذمہ دار شہری ہونےکا ثبوت دیتے ہوئےاپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ عمران سکندربلوچ۔

* گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عمران سکندر بلوچ۔

* عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں ۔عمران سکندر بلوچ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں