221

ڈپٹی کمشنر صاحب بھکر تھوڑی سی توجہ ادھر بھی

ڈپٹی کمشنر صاحب بھکر تھوڑی سی توجہ ادھر بھی میں اگر کہوں کہ یو سی جھمٹ شمالی ہر لحاظ سے بھکر کی پسماندہ اور ہر دور میں نظر انداز کی جانے والی یونین کونسل ہے تو غلط نہ ہو گا خیر ترقیاتی کام تو منتخب نماٸندوں نے یہاں اس لیۓ نہیں کروانے کہ یہاں کے مقامی ان پڑھ تھگڑمیل سیاستدان ترقی چاہتے ہی نہیں انہیں تو صرف تھانے کی دلالی عزیز ہے اور ہر وقت اسی کا خیال ہے میں جناب کی توجہ ایک اہم مسٸلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے یونین کونسل جھمٹ شمالی کے عوام کافی دنوں سے پریشان ہیں میں جب خود اس اذیت سے گزرا تو اندازہ ہوا کہ عوام کے لیٸے کتنا بڑا مسٸلہ بنا ہوا ہے عوام کو کافی عرصہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں مل رہے عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں کبھی کہا جاتا ہے کہ ڈیتھ سر ٹیفکیٹ والے فارم ختم ہیں تو کبھی ملازمین کی طرف سے جواب ملتا ہے ابھی آن لاٸن سسٹم چالو نہیں ہوا ڈپٹی کمشنر بھکر عمران احمد صاحب عوام کی اس مشکل کا مداوا کر کے عوام کی دعاٸیں سمیٹنے کا آپ کے پاس سنہری موقع ہے آپ کی میرٹ پسندی کے بہت چرچے ہیں دیکھتے ہیں یونین کونسل جھمٹ شمالی کے عوام میرٹ پسندی سے کب مستفید ہوتے ہیں
عبدالقدوس اعوان (دنیا نیوز) دلےوالا (بھکر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں