276

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا دورہ۔

لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بروقت فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر

مریضوں کا عمدہ ترین علاج، ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہسپتال انتظامیہ کی پیشہ ورانہ زمہ داری ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی ہسپتال کے وارڈز میں جراثیم کش سپرے کو تسلسل سے جاری رکھا جائے۔

انہوں نے سٹاف کی حاضری اور طبی عملہ کی موجودگی کا موقع پر معائنہ کیا اور مریضوں کے عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں