273

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی واں بھچراں آمد

فاصلے اہمیت نہیں رکھتے,,♡
♡اگر تعلق مخلص ہو 💓

گزشتہ روز #چیف_جسٹس_سپریم_کورٹ
جناب #جسٹس_عمر_عطا_بندیال کی واں بھچراں میں آمد ہوئی،،
اگرچہ کہنے کو تو وہ اپنی برادری کے ایک فرد کی فاتحہ خوانی کے لئے یہاں تشریف لائے تھے،،
مگر یہ یہاں #بھچر_ہاوس پر آ کر انہوں نے جس محبت اور عقیدت سے اپنی برادری اور اپنے #قبیلہ_بھچر کے بزرگ اور سردار
بابا #ملک_خدا_یار_خان_بھچر سے ملاقات کی،
وہ ملاقات اور انداز محبت ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا،،

جسٹس عمر عطا بندیال کا بابا ملک خدا یار خان بھچر کو جھک کر ملنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنی #خاندانی اور اپنی مقامی #روایات کو آج تک نہیں بھولے،
اور وہ آج بھی اپنے لوگوں، اپنے خون اور اپنے علاقے سے محبت رکھتے ہیں،
پاکستان کے سب سے بڑے عہدے پر پہنچ کر بھی خود کو بڑا نا سمجھنا،، انکی یہ عاجزی اور انکساری یقینا قابل داد ہے،،

اپنی برادری سے اس #عاجزی اور #انداز_محبت کو دیکھ

کر ھم سب کے دل میں بھی ان کا رتبہ مزید بلند ہو گیا ہے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں