306

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا۔ اس کے بعد مودی حکومت نے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر دی، انہوں نے سوچا کہ اس طرح کرنے سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے جذبے کو دبایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں