237

چترال نگر فورٹ میں میگا فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا.چیئرمین آر۔جے۔ایس ڈاکٹر راشد جہانگیر

آر۔جے۔ایس لائف کئیر اور نگر فورٹ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کے۔پی۔کے چترال نگر فورٹ میں میگا فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 1500 سے زائد مریضوں کیلئے فری ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ اور اسپیشلسٹ کنسلٹیشن کی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے۔ مقامی افراد اور مریضوں کی کثیر تعداد نے کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ جبکہ گائناکالوجسٹ ، چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیسن اسپیشلسٹ ، کارڈیالوجسٹ، ای۔این۔ٹی اسپیشلسٹ ، فیملی فزیشن اور جنرل فزیشن کے علاوہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور خدمات انجام دیں اور آر۔جے۔ایس کے وژن "صحت کی خدمات گھر کی دہلیز پر” عمل کرتے ہوئے سنگلاخ چٹانوں میں رہنے والے ضعیف اور ضرورت مند مریضوں کو خصوصی طور پر چیک اپ اور مفت ادویات کی سہولیات گھروں پر جا کر فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر نگر فورٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ شہزادہ فیصل صلاح الدین نے اپنے علاقے میں صحت کی سہولیات کے فقدان کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کی ضروریات کے بارے آگاہ کیا اور کیمپ کے انعقاد کرنے پرآر۔جے۔ایس لائف کئیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین آر۔جے۔ایس ڈاکٹر راشد جہانگیر نے شاندار میزبانی کرنے پر پرنس فیصل صلاح الدین کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کیلئے آن لائن کلینک اور وکیشنل ٹریننگ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں