259

چاند رات سے عید کے اگلے تین دنوں تک سیاسی سرگرمیاں روک کر عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں

مسائل،ٹینشن ،#سیاسی_رسہ_کشی ،مسرت کو ترسی اور سیاسی لڑائی میں ایک دوسرے کے گریبان جھنجھوڑتی اس قوم کے لئیے #چاند_رات کی خوشی بادصباء سے کم نہیں مگر #خان_صاحب نے چاند رات کو اپنے ورکرز کو باہر نکلنے کی کال دے کر اس پرمسرت رات کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑہا دیا۔دیکھیں آپ سڑکوں پر آئیں ، جلسے جلوس کریں، دھرنے دیں خوب #پاور_شو کریں یہ سب کچھ آپ کا جمہوری وآئینی حق ہے مگر چاند رات سے لیکر عید کے اگلے تین دنوں تک سیاسی سرگرمیاں روک کر عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں تو یہ اس عوام کی ذہنی صحت کے لئیے بہت اچھا ہوگا جو سیاسی دنگل میں کودکرایک دوسرے کے خلاف نفرت، بغض اور عناد کا شکار ہو چکی ہے ۔ چاند رات پر لوگ شاپنگ کے لئیے فیملیز لے کر باہر آتے ہیں اور دکاندار حضرات بھی اپنے کاروبار کو لیکر کافی پرامید ہوتے ہیں تو خان صاحب کی اس بے موقعہ کال کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہو سکتی ہے ۔بحرحال ا س خوشی کے موقعہ پر ان لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک کرنے دیں جو اپنے سیاسی لیڈروں کے پیچھے ایک دوسرے سے لڑ کر دل میلے کر چکے۔دیکھیں ہم ان سیاسیوں کے لئیے ایک دوسرے سے قطع تعلق کر کے #مرنےپرنے ختم کر رہے ہیں جو عوام کے سامنے ٹی وی ٹاک شوز میں ایک دوسرے ماں بہن ایک کر رہے ہوتے ہیں مگر نجی محفلوں میں اس طرح #جھپیاں ڈال رہے ہوتے ہیں اور بلند قہقہے لگاتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری ٹرانسمٹ کی ہوئی نفرت تو عوام میں #سرطان کی طرح پھیل چکی۔ اس لئیے اس خوشی کے موقعہ پر یوتھی پٹواری اور جیالے نہیں بلکہ صرف مسلمان بن کر دل صاف کریں اور گلے ملیں۔ باقی میری طرف سے تمام بھائیوں کو ایڈوانس #عیدمبارک۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
#شہزاد_فضل۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں