202

چاند رات اور عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی چاند رات اور عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت۔

آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی اوز کو اس سلسلہ میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت جاری کردی۔

لاہور پولیس کو خصوصی ٹاسک، بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور گوجرانولہ کو اسپیشل اقدامات کرنے کی ہدایت۔

شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس

ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے ہونی کھیل میں ملوث افراد کی عید حوالات میں گزرے گی۔ترجمان پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب کا سیف سٹی اور سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت۔

سوشل میڈیا پر بھی اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس

ون ویلنگ کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کو بھی جامع پلان اپنانے کی ہدایت۔

ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اس سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

شہری ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس

عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کرنے والے بھی قانون کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس

پتنگ سازی اور اسکی خریدوفروخت میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)
٭٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں