243

پولیس 20 دن پہلے مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا سکی

لاہور پولیس 20 دن پہلے مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔

خاتون کے شوہر نوید نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کی بیوی 20 دن پہلے گھر سے کام کرنے مقامی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گئی، پھر واپس نہیں آئی۔

نوید کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نےاغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، اس نے اعلیٰ پولیس حکام سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

نوید نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیوی کو جلد بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں