302

پولیس لائینز بھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،آر پی او سرگودھا محمد فیصل رانا کے ویژن کے مطابق، سید علی رضا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی ھدایات پر پولیس لائینز بھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ جات، پولیس لائینز، پولیس دفاتر، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے افسران اور ملازمین نے اچھے ٹرن آؤٹ کیساتھ پریڈ میں شرکت کی

پریڈ میں شامل پولیس افسران و ملازمین کے چاق و چوبند دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئےگزرے، DSP دریا خان اللہ نواز خان نے پریڈ کی سلامی لی، *
ڈی ایس پی دریا خان نے پریڈ میں شامل افسران و ملازمین کے اچھے ٹرن آؤٹ پر انکو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں