309

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرر اردو منتخب ہونے والوں میں ایک نام محمد اسد فیض گوندل

عبدالعزیز انجم سے۔۔۔

بھکر سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرر اردو منتخب ہونے والوں میں ایک نام محترم محمد اسد فیض گوندل کا بھی ہے ۔

اسد کا بنیادی تعلق ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ سے ہے۔اس کے والدین شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔انھوں نے اپنی
ابتدائی تعلیم تحصیل پبلک سکول منکیرہ سے حاصل کی۔
میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول منکیرہ سے اول درجہ میں پاس کیا ۔ ڈی۔کام گورنمنٹ کالج آف کامرس منکیرہ سے کیا۔

بی۔اے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منکیرہ سے کی۔2016میں یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر میں ایم۔ایس۔سی اکنامکس میں داخلہ لے لیا مگر چند ہی کلاسسز کے بعد ان کو یہ محسوس ہونے لگا کہ یہ مضمون ان کے مزاج کے موافق نہیں۔۔۔۔۔زندگی میں کئی نشیب و فراز آتے ہیں اور کٹھن مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔جو لوگ مشکلات کا مقابلہ مردانہ وار کرنا جانتے ہیں۔اور منزل کا تعین کر کے آگے بڑھنے کی جستجو رکھتے ہیں قسمت ضرور ان پر مہربان ہو تی ہے۔

ایم ایس سی اکنامکس کو خیر باد کہنے کی وجہ سے اسد کا ایک قیمتی تعلیمی سال ضائع ہو چکا تھا۔مگر اس نے حوصلہ نہیں ہارا ۔اگلے سا ل یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر میں ایم اے اردو میں داخلہ لیا اور 2019 میں ایم اے اردو مکمل کی۔

بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو مقصد کی تکمیل اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔کامیابی کا واحد ذریعہ جہد مسلسل ہے اس کے علاوہ کامیابی کا کوئی نعم البدل نہیں۔اسد نے بھی محنت کو اپنا شعار بنایا اور اس کے ساتھ کتاب دوستی کو اپنائے رکھا۔ایم اے کرنے کے بعد اس نے قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم۔فل اردو میں داخلہ لیا جو کہ اب اختتامی مراحل میں ہے۔

یہ اسد کی مستقل مزاجی اور جہد مسلسل کا نتیجہ تھا کہ 18مارچ 2022 کو پی پی ایس سی کے امتحان اور انٹرویو کے سخت مقابلہ جاتی مراحل سے گزرنے کے بعد لیکچرر اردو منتخب ہوئے۔انھوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام کیا ہے۔دعا ہے اللہ رب العزت ان کو مستقبل میں ایسی ڈھیر ساری کامیابیوں سے نوازے۔آمین

عزم راسخ ہو تو دیتی ہے صدا خود منزل
حوصلہ ہو تو کوئی راہ بھی دشوار نہیں !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں