270

پنجاب بھر میں جاری مون سون سیزن۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ان ایکشن

پنجاب بھر میں جاری مون سون سیزن۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ان ایکشن
٭ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم
٭ انسداد ڈینگی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی موثر مانیٹرنگ اوردرست رپورٹنگ کی جائے
٭ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کاانسداد ڈینگی کیلئے تربیت یافتہ سٹاف کو بھرتی کرنے کا حکم
٭ انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ کلینیکل مینجمنٹ پر پورا فوکس کیا جائے
٭ انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو نچلی سطح پر متحرک کیا جا ئے اور ٹیمیں باقاعدگی سے وزٹ کریں
٭ ان ڈوراورآؤٹ ڈورسرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے
٭ صر ف لاہور میں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہر شہر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں نظر آنی چاہئیں
٭ ڈینگی مچھر کی بریڈنگ سپاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے
٭ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے
٭ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے موثرانتظامات ہونے چاہئیں
٭ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس
٭ پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
٭ سیکرٹری صحت نے انسداد ڈینگی کے اقدامات پر بریفنگ دی
چیف سیکرٹری کامران افضل، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ماہرین اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
#ParvezElahiOfficial #chparvezelahi #Pakistan #PML #PMLQ #Punjab

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں