226

پنجاب آب پاک اتھارٹی سرگودہا ڈویژن میں 122 فلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے جس میں سے 73 کا سول ورک مکمل ہو چکاہے ۔ 55پر آر او پلانٹ بھی نصب کر دئےے گئے

پنجاب آب پاک اتھارٹی سرگودہا ڈویژن میں 122 فلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے جس میں سے 73 کا سول ورک مکمل ہو چکاہے ۔ 55پر آر او پلانٹ بھی نصب کر دئےے گئے ہیں جبکہ 49 پرسول ورک جاری ہے تمام پلانٹس 31 اگست تک فنکشنل ہو جائیں گے ۔ اس امر کا انکشاف کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے بریفنگ ا جلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد ا حمد وٹو ‘ اے ڈی سی ایف اینڈ پی شعیب نسوانہ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد اور ڈائریکٹر پنجاب آ ب پاک اتھارٹی یاسر شبیر بھی موجود تھے ۔اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ سرگودہا میں پنجاب آب پاک اتھارٹی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 64 آر او پلانٹ لگا رہی ہے جس میں سے 41 کا سول ورک مکمل ہو چکاہے ۔ 36پر پلانٹ بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ 23کی تعمیر جاری ہے ۔ خوشاب میں30آر او پلانٹ لگائے جارہے ہیں ۔ 12کا سول ورک مکمل ہو چکاہے ۔ 15پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح میانوالی میں کل 20 میں سے 12کی بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے ۔ ایک پر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیاگیاہے او ر8پر کام جاری ہے ۔ ضلع بھکر میں تمام 8کاسول ورک مکمل ہو چکاہے جبکہ 3پر پلانٹ بھی نصب دیئے گئے ہیں ۔اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی دوسرے مرحلے میں اسلامک ایڈ سے مل کر سرگودہاضلع میں مزید 62آر او پلانٹ لگا ئے گی جس کا سروے مکمل کر لیاگیا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں نصب کئے جانے والے تمام62 فلٹریشن پلانٹ پرسولر سسٹم نصب کیا جائیگا ۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن بھرمیں غیر فعال تمام فلٹریشن پلانٹس کو مرحلہ وار چلانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے پی ا یچ اے کے زیر اہتمام تمام پارکوں میں بھی آر او پلانٹ لگانے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی او راسلامک ایڈ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سیر وتفریح کیلئے آنے والے ا فراد کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے تمام فلٹریشن پلانٹ کی حفاطت کیلئے قابل عمل میکنیزم تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں