286

پشاور میں ڈاکٹرز ٹریننگ فورم (ڈی ٹی ایف) کا کامیاب انعقاد ہوا

پشاور میں ڈاکٹرز ٹریننگ فورم (ڈی ٹی ایف) کا کامیاب انعقاد ہوا۔ ہومیوپیتھس کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ اور ہومیویتھی کے فروغ کے لیے ڈاکٹر ٹریننگ فورمز کا ملک بھر میں باقاعدگی سے انعقاد سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر قریشی کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے ہو رہا ہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر احمد جان صاحب نے حاصل کی۔ ڈاکٹر جہانزیب خان ممبر سپریم کونسل نے مردانہ بانجھ پن پر بہت مفید لیکچر دیا۔ اس موقع ڈاکٹر زاہد اللہ خٹک صاحب نے چار سدہ میں ڈی ٹی ایف کے باقاعدہ انعقاد کا اعلان کیا۔ سوسائٹی آف ہومیوپیتھس ضلع چار سدہ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر اشفاق صاحب نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ آخر میں ڈاکٹر زاہد اللہ خٹک صاحب نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف لنچ سے تواضع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں