270

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلورکوٹ میں تقریب تقسیم کارڈز و وفاداری کا انعقاد

عمران بابر سے۔۔۔
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلورکوٹ میں تقریب تقسیم کارڈز و وفاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی اور ضلع بھکر کے صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھکر سابق ایم این اے عبدالمجید خنانخیل تھے ۔تقریب میں ضلع بھر کے عہدیداران میں کارڈز تقیسم کیے گئے۔ حلف برداری کی اس تقریب میں،رانا لیاقت علی،رانا ارسلان،ماسٹر رانا منور، حاجی خان،راشد باللہ،صوبیدار شوکت علی، سابق چئیرمین جنڈانوالہ رانا محمد سلیم، رانا عبدالقیوم ٹھیکیدار، رانا عامر عثمان ایڈووکیٹ، رانا محمد نعیم،ملک لیاقت علی، رانا اظہر قیوم، نومی جوڑا، اور جنڈانوالہ سمیت تحصیل بھر کی معزز شخصیات صحافتی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے ،،،تقریب کا اہتمام داؤد انصاری کی جانب سے کیا گیا بعد ازاں مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیے کا بھی انتظام تھا۔رپورٹ عمران بابر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں