246

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے شدید معاشی بحران کا امکان بڑھتا جارہا ہے

واشنگٹن(این این آئی ) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے شدید معاشی بحران کا امکان بڑھتا جارہا ہے۔میڈیارپوٹس کیے مطابق ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ آنے والے وقت میں کساد بازاری ناگزیر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ایسا ہو مگر موجودہ حالات میں اس کا امکان زیادہ ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ درحقیقت کساد بازاری اچھی چیز ہے، کچھ بیوقوف افراد پر عرصے سے دولت کی بارش ہورہی تھی تو اب کچھ کو دیوالیہ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ کے باعث گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد لوگوں میں یہ احساس پیدا کررہے ہیں کہ انہیں محنت کرنے کی ضرورت نہیں، تو ان کو جگانے کے لیے سخت حالات ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں