279

ٹاٸیگر فورس بھکر کا ہنگامی اجلاس ڈپٹی کمشنر سے دادرسی کا مطالبہ

ٹاٸیگر فورس بھکر کا نجی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس ہوا“
ٹاٸیگرفورس بھکر 27 مارچ کو وزیراعظم کے جلسہ میں بھرور شرکت کرے گی“جبکہ گزشتہ روز احساس سنٹر جیمنیزیم میں پیش آنے والے واقعہ کی تمام ممبران نے بھرپور مزمت کی اور ڈپٹی کمشنر صاحب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر داد رسی کی جاۓ“
اگر دادرسی نہ کی گٸی تو 24 گھنٹے بعد اگلے لاٸحعمل کا اعلان کر دیں گے“
ٹاٸیگرفورس بھکر نے اے ڈی سی جی کے رویہ،اے ڈی Bisp بھکر اور اے ڈی Bisp کلورکوٹ کے خلاف قرارداد بھی منظور کی“ٹاٸیگرفورس بھکر نے دو سال احساس سنٹرز، ہسپتالوں،نادرا آفسز،مساجد،پبلک مقامات اور انتظامیہ کے احکامات پر مختلف جگہ پر خدمات سرانجام دیتی آرہی ہے بلخصوص کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھر کردار ادا کر رہی ہے۔
ٹاٸیگرفورس اجلاس میں تمام یوینین کونسلز کے کیپٹن نے شرکت کی جبکہ تحصیل کلورکوٹ کے ممبران بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں