214

وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا

اسلام آباد : 25 اپریل 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آنے والے سعودی عرب دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس۔

پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پراسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔ وزیر اعظم

پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کئ وہ ان تعلقات کو خاص طور پرروزگار، توانائی، فوڈ سیکورٹی اور طویل المدتی سٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے موثر سفارشات مرتب کریں۔

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیربراۓ سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت براۓ امور خارجہ حنا ربانی کھر ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی متعلقہ حکام کی شرکت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں