245

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا محرم الحرام کے آغاز پر پیغام نئے اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا محرم الحرام کے آغاز پر پیغام
نئے اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے
محرم ا لحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہئے
علماء کرام و مشائخ عظام نے ہمیشہ ملک وقوم کی رہنمائی کی ہے
محرم الحرام کے دوران امن او ریگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے
مجھے امیدہے کہ موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماء کرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت، یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دیں گے
آج وطن عزیز کو ہر محاذ پر چیلنجز کا سامناہے، ہم نے بحیثیت قوم اتحاد او راتفاق کی رسی کو پکڑ کر ان چیلنجز سے نمٹناہے
وطن عزیز کی مٹی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ذاتی مفادات اور گروہی اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں
ہماری نجات اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ اور فلسفہ حسین رضی اللہ عنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے
ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے
نواسہ رسول نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایا
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں