420

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی پولیس لائن میں پولیس شہداء کی فیملیز اور بچوں سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی پولیس لائن میں پولیس شہداء کی فیملیز اور بچوں سے ملاقات
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے یوم شہدائے پولیس پر شہیدوں کی فیملیز سے یکجہتی کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پولیس شہداء کے بچوں کے ساتھ محبت کا اظہار کیا اور ان کے سرپر دست شفقت رکھا
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پولیس شہداء کی فیملیزاور بچوں کو اپنے پاس بلا کر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں
٭ 18سال قبل پولیس لائن آیا تھا، آج دوسری بار پولیس لائن آیا ہوں
٭ میں نے اس وقت پولیس کیلئے جو اعلانات کیے تھے، شہباز شریف نے ان پر کوئی عمل نہیں کیا
٭ شہداء کی فیملیز کو جس کرب سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ وہی کر سکتی ہیں
٭ شہبازشریف نے صرف دکھاوے کا کام کیا اور ٹوپی ڈرامہ کیا
٭ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان
٭ شہداء کی فیملیز کے بچوں کو اچھے سکولوں میں مفت تعلیم دلائی جائے گی
٭ کانسٹیبل سے آئی جی تک ساری پولیس کو رسک الاؤنس دیں گے
٭ لیڈیز پولیس کیلئے علیحدہ پیکیج بنایا جائے گا
٭ جو اعلانات کیے ہیں ان پر عملدرآمد کیلئے اگلے ہفتے فالو اپ میٹنگ کال کر لی ہے
٭ عید کے تہواروں پر شہداء کے خاندانوں اور بچوں پر گزرتی ہے اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا
٭ شہداء کی فیملیز اور بچوں کو عید پر خصوصی کیش پیکیج دیا جائے گا
٭ شہداء کی فیملیز اور بچوں کی تکالیف کو دل سے محسوس کرتا ہوں
٭ پولیس کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے
٭ پولیس کا فرض ہے کہ وہ اپنے ادارے کی عزت میں مزید اضافہ کرے
٭ انسپکٹرجنرل پولیس اور شہداء کی فیملیز کے بچوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا
#ParvezElahiOfficial #chparvezelahi #CMPunjab #Pakistan #PML #PMLQ #Punjab #OfficialDPRPP #PoliceMartyrsDay #PoliceMartyrsDay2022 #سلام_شہدائے_پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں