261

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جنوبی پنجاب میں سیلاب سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جنوبی پنجاب میں سیلاب سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی امداد کا اعلان
٭ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 6 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی
٭ جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 4 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیں گے
٭ لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا
٭ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
٭ سروے کا عمل آسان اورسادہ رکھا جائے، ڈپٹی کمشنرز اپنی نگرانی میں سروے کومکمل کروائیں
٭ سروے کیلئے مقامی نمائندوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے
٭ متاثرہ افراد کو سروے کے عمل کے دوران کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے
٭ مالی امداد متاثرہ افراد تک جلد از جلد پہنچ جانی چاہئے
٭ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے
٭ متاثرہ افراد کو خشک خوراک تسلسل کے ساتھ پہنچائی جائے
٭ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے، دریاؤں کے پشتے مزید مضبوط بنانے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں
٭ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ضروری وسائل اور مشینری بروئے کار لائی جائے
٭ میں کل راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں
٭ تمام صورتحال کا خود جائزہ لوں گا، سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی پہلی ترجیح ہے
٭ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
٭ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے شہروں راجن پور، ڈیرہ غازی خان خصوصاً تونسہ، مظفر گڑھ میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
ارکان اسمبلی امینہ جعفر لغاری، محسن لغاری، محمد سیف الدین خان کھوسہ، محمد اویس دریشک، فاروق امان اللہ دریشک، سردار احمد علی خان دریشک، محمد محی الدین خان کھوسہ، عبدالحی دستی، جاوید اختر، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمد اشرف خان رند، نیاز حسین خان، میاں علمدارعباس قریشی، محمد عون حمید، محمد رضا حسین بخاری، محمد معظم علی خان، نوابزادہ منصور احمد خان، چیف سیکرٹری کامران افضل، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام کی اجلاس میں شرکت
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمظفر گڑھ، راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
#ParvezElahiOfficial #chparvezelahi #Pakistan #PML #PMLQ #Punjab

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں