239

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کیلئے 8، 8لاکھ روپے مالی امداد کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کیلئے 8، 8لاکھ روپے مالی امداد کااعلان
٭ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس
٭ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا
٭ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی
٭ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا
٭ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر و مرمت کاحکم، سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیاجائے
٭ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت
٭ سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے
٭ سانپ کاٹنے اور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں
٭ سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے
٭ ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے
٭ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، آر پی او اور ڈی پی اوزمنتخب نمائندوں کے سا تھ مل کر متاثرین کی دادرسی کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں
٭ ریلیف کی تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے
٭ تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں
٭ میں خود بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ، جاوید اخترلونڈ، محی الدین کھوسہ، عامر نواز چانڈیہ، ثناء اللہ خان مستی خیل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمدخان بھٹی، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسزاور متعلقہ حکام کی اجلا س میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں