357

وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کردیا، ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا

وزیراعظم شہبازشریف کا گردے اور جگر کے ہسپتال ’پی کے ایل آئی ‘ کے بارے میں بڑے فیصلوں کا اعلان

وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کردیا، باضابطہ حکم جاری

ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی

چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے

ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے تھے

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا

پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا

عمران خان حکومت میں اس منصوبے کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں