338

نیشنل کونسل فارطب کے چوتھے اجلاس منعقدہ (مورخہ 23 جون بروز جمعرات زیرِصدارت حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب )کا اعلامیہ جاری

نیشنل کونسل فارطب کے چوتھے اجلاس منعقدہ (مورخہ 23 جون بروز جمعرات زیرِصدارت محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب )کا اعلامیہ جاری.اجلاس میں محترمہ ڈاکٹر شفق کنٹرولر ٹیکنیکل ایجوکیشن فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈییٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ,محترم ڈاکٹر عبدالرحمان اسسٹنٹ پروفیسر قرشی یونیورسٹی اور محترم جناب امتیاز حیدر ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کی خصوصی شرکت. اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.محترم جناب حکیم اقبال احمد قرشی کی ہمشیرہ,محترم جناب حکیم پروفیسر شاہد محمود ناز کی ہمشیرہ اور محترم جناب حکیم ضیاءاللہ فتح گڑھی کی والدہ کیلیئے دعائے مغفرت کی گئی.نیشنل کونسل فارطب کے بجٹ برائے سال 2022 -23 کی منظوری دی گئی جس میں کونسل کی بلڈنگ کیلیئے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی اور ابتدائی طور پر عمارت کے نقشہ کی تیاری اور منظوری کیلیئے رجسٹرار نیشنل کونسل فارطب کو زمہ داری دی گئی.کنٹرولر ٹیکنیکل ایجوکیشن فیڈرل بورڈ محترمہ ڈاکٹر شفق نے اراکین کو بورڈ کے ساتھ الحاق کے طریقہ کار پر بریفنگ دی.جس کے بعد طے پایا کہ نیشنل کونسل فارطب اور فیڈرل بورڈ کے درمیان ایم او یو کیا جائیگا جسکے بعد کالجز بورڈ کے ساتھ Affiliate کر دیئے جائینگے.چیئرمین انسپیکشن اینڈ ایجوکیشن محترم جناب حکیم حاجی عبدالواحد شمسی کی جانب سے مجوزہ یارڈاسٹک برائےڈگری کالجز اور ترمیم شدہ یارڈاسٹک برائے ڈپلومہ کالجز کی منظوری دی گئی.یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلہ میں کالجز کو تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلیئے تنبیہی خطوط لکھے جائینگے اور دوسرے مرحلہ میں عمل پیرا نہ ہونے والے اداروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی.قرشی یونیورسٹی کی طرف سے کوالیفائیڈ اطباء کی علمی استعداد بڑھانےکیلیئے مرتب شدہ کورس پر اسسٹنٹ پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمان نے بریفنگ دی.یہ کورس 1 ماہ پر مشتمل ہوگا اور قرشی یونیورسٹی اس پر کوئی فیس چارج نہیں کرےگی.بریفنگ کے بعد ہاؤس نے قرشی یونیورسٹی اور نیشنل کونسل فارطب کے مابین مجوزہ ایم او یو کی منظوری دی. طبیہ کالجز کے طلباء کیلیئے کونسل کی نگرانی میں آن لائن خصوصی لیکچرز پر پروفیسر ڈاکٹر آصف اقبال ممبر نیشنل کونسل فارطب نے بریفنگ دی.اس پروگرام کے تحت ملک بھرسے جید اطباء کے مختلف موضوعات پر لیکچرز آن لائن نشر کیئے جائینگے.چیئرمین اطلاعات و نشرواشاعت حکیم ذوالفقار علی ملک نے مجلہ الحکمہ پیش کیا جسکی رونمائی محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب اور محترم جناب محمد اقبال ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈی نیشن نے کی.چیئرمین فارماکوپیا کمیٹی جناب ڈاکٹر آصف اقبال نے فارماکوپیا پر پیشرفت سے آگاہ کیا.اور اعادہ کیا کہ دسمبر تک پہلے والیم کی اشاعت کو یقینی بنایا جائیگا.کوالیفائیڈاطباء کیلیئےایک سالہ آیورویدک کورس کا سلیبس پیش کیا گیا جسے مزید غوروخوض کیلیئے سہ رکنی ویدک سب کمیٹی کے سپرد کیا گیا جو آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرےگی.کمیٹی محترم جناب وید محمد جمیل خان ,محترم جناب حکیم حافظ محمد فرید یونس اور محترم جناب حکیم محمد امین بیگ پر مشتمل ہوگی.آخر میں محترم جناب حکیم مولانا محمد اکبر درس نے اختتامی دعا فرمائی.
حکیم ذوالفقار علی ملک (ترجمان و چیئرمین اطلاعات و نشرواشاعت نیشنل کونسل فارطب)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں