273

نیشنل کونسل فارطب کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی سمیت دیگر نے ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے شعبہ طب یونانی کا وزٹ کیا

نیشنل کونسل فارطب کے صدر محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی قیادت میں محترم جناب حکیم حاجی عبدالواحد شمسی چیئرمین انسپیکشن اینڈ ایجوکیشن,محترمہ رابعہ محمود چیئرپرسن سائنس اینڈ ریسرچ اور جناب ڈاکٹر محمد اسماعیل رجسٹرار نیشنل کونسل فارطب نے ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے شعبہ طب یونانی کا وزٹ کیا.

محترم جناب حکیم محمد آصف اقبال ممبر نیشنل کونسل فارطب و ڈین فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن ہمدرد یونیورسٹی نے کیمپس اور متعلقہ شعبہ کا وزٹ کروایا.

محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی نے وفد کے اراکین کے ہمراہ ڈی-جی ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس محترم جناب امتیاز حیدر سے ملاقات کی اور ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں شعبہ طب یونانی کے قیام کو سراہا اور اہنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں