286

نیشنل کونسل فارطب کی انسپیکشن ٹیم نے حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب کی سربراہی میں ہری پور یونیورسٹی کے مجوزہ شعبہ ایسٹرن میڈیسن کا وزٹ کیا

مورخہ 18 اپریل بروز پیر نیشنل کونسل فارطب کی انسپیکشن ٹیم نے محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب کی سربراہی میں ہری پور یونیورسٹی کے مجوزہ شعبہ ایسٹرن میڈیسن کا وزٹ کیاٹیم میں محترم جناب حکیم عبدالواحد شمسی چیئرمین انسپیکشن کمیٹی,جناب ڈاکٹر محمد اسماعیل رجسٹرار نیشنل کونسل فارطب اور حکیم ذوالفقار علی ملک ترجمان نیشنل کونسل فارطب شامل تھےمجوزہ شعبہ ایسٹرن میڈیسن کے ایچ او ڈی جناب ڈاکٹر شہباز احمد زکی اوردیگر فیکلٹی اراکین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور مجوزہ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا.بعد ازاں محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر ایوب خان وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی نے نیشنل کونسل فارطب کے وفد سے ملاقات کی اور محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب کو یادگاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر محترم وائس چانسلر صاحب نے کہا کہ مسائل صحت کے حل کیلیئے طب یونانی کی اعلیٰ تعلیم اور ترویج وقت کی ضرورت ہے جسے مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے شعبہ ایسٹرن میڈیسن کے قیام کا فیصلہ کیا ہےمحترم جناب حکیم مجمد احمد سلیمی نے جناب وائس چانسلر صاحب کو ہر ممکن مدداور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں