275

نجی بینک کی کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے 16کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا، کیش وین سڑک پر کھڑی مل گئی

گوجرانوالہ میں نجی بینک کی کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے 16کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا، پولیس کو کیش وین سڑک پر کھڑی مل گئی، ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق عملہ کیش وین ریسکیو دفتر کے قریب جی ٹی روڈ پر چھوڑ کر گارڈ کے ساتھ دال بازار میں واقع بینک سے رقم لینے گیا تھا، عملہ واپس آیا تو ڈرائیور غلام شبیر کیش وین سمیت فرار غائب تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے پورے شہر میں ناکہ بندی کروائی بعد میں کیش وین دھلے کے علاقہ میں سڑک پر کھڑی ملی، تاہم وین میں موجود ساڑھے 16 کروڑ روپے اور ڈرائیور غائب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں