206

ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ایکسین، ایس ڈی او، سب انجینئر کے خلاف انکوائری کے احکامات

*ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے واٹر سپلائی سکیم منگل والا میں ناقص میٹریل استعمال کرنے اور سرکاری فنڈز کو خردبر کرنے والے ایکسین، ایس ڈی او، سب انجینئر کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دئیے
تفصیلات کے مطابق عاصمہ اعجاز، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوعبدالعزیز خان ولد سرفراز خان وانڈھامنگل والا ضلع میانوالی نے درخواست گزاری کہ حکومت پنجاب نے منگل والا کی عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے واٹر سپلائی سکیم تقریباایک کڑور59لاکھ روپے کی منظورکی تھی جس کی تعمیر میں ایکسین، ایس ڈی او اور سب انجینئرنے GIپائپ کی جگہ ناقص پی وی سی پائپ ڈالا گیا ہے اور اس کی پے منٹGIپائپ کی لی گئی ہے جس سے خزانہ سرکار کو کڑوڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ان کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری محمدنوید، ڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

*ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھکر کینال ڈویژن میں کروڑوں روپے سرکاری فنڈز خردبرد کرنے پر رفیق سوبھی، ایکسین، مرزا تنویر بیگ، ایس ڈی او، قاضی یعقوب، ایس ڈی او وغیرہ کے خلاف کیخلاف انکوائری کے احکامات دے دئیے*

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو مہدی حیات ولد محمد رمضان نے درخواست گزاری ہے کہ محکمہ انہار سرگودھا زون بھکر کینال ڈویژن میں مختلف سکیموں کی مد میں کرپشن کر کے کروڑوں روپے خزانہ سرکار کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے۔ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پرعاصمہ اعجاز چیمہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے اور انکوائری محمد نوید، ڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کہ2ہفتوں کے اندر انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

*بوگس پی ٹی سی ڈگری پر بھرتی ہونے والے استاد کیخلاف ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات دے دئیے*

تفصیلات کے مطابق عاصمہ اعجاز، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوابرار حیدر ولد حاتم خان سکنہ پیٹرھا کھاری ضلع خوشاب نے درخواست گزاری کہ طفر اقبال ولد عمر حیات، پرائمری سکول ٹیچر نے بوگس پی ٹی سی ڈگری پر مدرس بھرتی ہوا ہے اس کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری محمداویس، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن خوشاب کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں