274

میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں کارکنان کا جشن

دُلےوالا۔۔۔
عمران بابر سے

ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھکر سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل کی ہدایت پر دلے والا شہر میں میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کے منصب کا حلف اٹھانے اور میاں محمد شہباز شریف کی وزیر اعظم بننے کی خوشی میں راں گروپ کے رہنما ملک ولی اللہ راں، ملک حاکم راں ۔ فاروق اعظم راں ۔ سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن دلےوالا امجد فاروق عابدی ،سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سیٹھ شاہد اسلم اور پارٹی کارکنان اور عہدیداران کی جانب سے پرانی انجم بیکرز کے پاس بھر پور جشن کا اہتمام کیا گیا اور اللہ تعالی کا بے پناہ شکرادا کیا خصوصی دعا بھی کی گئی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں