264

میانوالی سے تبدیل ہونے پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہو ئی

میانوالی سے تبدیل ہونے پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہو ئی۔تقریب میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور سینئر وکلاء صاحبان نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن عبدالستار خان راشانے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی اور عمر رضوان گوندل نے ضلع میانوالی میں مختصر عرصہ گزار لیکن ان کی محبت اور اخلاق سے ہر خاص و عام آدمی نے ان کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اور وکلاء بر داری کے ساتھ جس طرح سے کوارڈی نیشن رکھی ہم کبھی نہیں بھلا سکیں گے اور ہماری دعا ہے کہ جہاں کہیں بھی جائیں اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کے خصوصی دروازے کھولے اور خوش رہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع میانوالی سے خوبصورت یادیں لیکر جارہے ہیں اور ضلع کی عوام کی محبت ہمیشہ یادرہے گی۔بعد ازاں صدر بار ایسوسی ایشن میانوالی عبدالستار خان راشا ایڈووکیٹ اور جنر ل سیکرٹری بار حا جی محمد منیر سعید ایڈووکیٹ نے تحائف پیش کئے۔تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حا جی منیر سعید ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں