222

مولانا عبد الغفور حیدری کا بڑا دعویٰ اب پرویز الہٰی وزیراعلی نہیں بن سکیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف )کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نے بڑی کوشش کی کہ پرویز الہٰی وزیراعلی بنیں اور ہمارے اتحاد میں شامل ہوں لیکن ان کے قسمت میں نہیں تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ جن حالات میں انہوں نے وزارت اعلیٰ شپ قبول کی ہے میرا خیال اور اندازہ ہےکہ پرویز الہٰی اب وزیراعلی پنجاب نہیں بن سکتے ۔ مولانا عبد الغفور حیدر ی کا کہنا تھا کہ ہمارے دیگر جماعتوں اور منحرف اراکین کیساتھ رابطے ہیں اور اہمیں پوری امید ہے کہ ہمیں کامیابی ملے گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں اب تعداد چاہیے ہو گا ہمارے پاس تعداد مقرر تعداد سے زیادہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں