246

ملک میں مہنگائی کی شرح21.3فیصد تک پہنچ گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح21.3فیصد تک پہنچ گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 21.3فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.8فیصد کا اضافہ ہوا ،شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8فیصد دیکھا گیا ،دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6بڑھی۔ ایک سال میں سب سے زیادہ پیاز کی قیمت میں 175فیصد اضافہ،ٹماٹر 149 اورخوردنی تیل وگھی 88فیصد مہنگے ہوئے،دال مسور 74،چنے 65،پھل 41اورچکن 34فیصد مہنگا ہوا،گندم 30،سبزیاں 27،دال چنا 27فیصد مہنگی ہوئی ،پٹرول کی قیمت 99.44فیصد،بجلی کے چارجز 35،لیکوڈ ہائیڈرو کاربن 63فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں دال مونگ 15فیصد،چینی 10اورگڑ ایک فیصد سستا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں