593

ملکی سطح پر وہ جہاں بھی کھڑے ہوں مقامی سطح پر ہمارا انتخاب صرف اور صرف ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ہیں ۔ فہیم احمد خان

بھکر۔۔۔ مقامی سطح پر ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ سے بہتر کوئی چوائس نہیں ، ملکی سطح پر وہ جہاں بھی کھڑے ہوں مقامی سطح پر ہمارا انتخاب صرف اور صرف ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ہیں ان خیالات کا اظہار بھکر کے سیاسی ، سماجی و تجارتی شخصیت فہیم احمد خان نے اپنے اک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا سیاست کی آڑ میں شریف النفس سیاستدانوں کی کردار کشی ، ان کے عزت نفس کی تضحیک اور انکے کردار پر سوالات اٹھائے کی کسی کو اجازت نہیں۔ مخالفین پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پھر کسی دوسرے پر تنقید کریں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست برائے تنقید کے سیاست برائے مفاد عامہ ہونی چاہئے اور سیاست کا بنیادی مقصد مخالفین کے مقابلے میں ان سے زیادہ ترقیاتی فنڈز اور علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی سکمیں منظور کروانا ہونا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح کے کلچر کو ہمیں فروغ دینا چاہیے ناکہ تنقید برائے تضحیک ہونی چاہے۔
فہیم احمد خان نے مزید کہا کہ وہ ایسے تمام عناصر کو وارن کرنا چاہتے ہیں جو ڈاکٹر صاحب کی کردار کشی سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں ، اگر آج کے بعد کسی نے ڈاکٹر صاحب کیخلاف سوشل میڈیا پر یا کہیں بھی کوئی پوسٹ کی تو جو لوگ میرے ماضی سے واقف ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں میں اب بھی تن تنہا اس پوزیشن میں ہوں کہ ایسے عناصر کے ہاتھ ، ٹانگ توڑ کر اور آنکھیں نکال کر ان کے لواحقین کے ہاتھوں پر رکھ سکتا ہوں۔
اگر مخالفین کو زیادہ تکلیف ہے تو وہ میرے ساتھ اپنی پسند کے مقامی چینل یا مقامی اخبار کے دفتر میں یا اپنی پسند کی جگہ میرے ساتھ مناظرہ کر لیں ، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کا ہر قدم علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ، یتیم بچوں کی پرورش ، علاقہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول اور سینکڑوں مستحق گھرانوں کی کفالت کیلئے وقف ہے ۔
فہیم احمد خان نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ مقامی سطح پر ان کی چوائس ہمیشہ وہ شخص رہا جس کا مدمقابل دور دور تک کوئی نہیں ، جس نے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے ایوان بالا میں جھولی پھیلائی اور جب اس کی شب و روز کوششوں کے باوجود وفاق نے انکی جھولی کو خالی لٹایا تو انہوں نے عوام کیلئے اپنے ضمیر اور رویات سے ہٹ کر اک فیصلہ لیا جسے ہم قابل ستائش سمجھتے ہیں کیونکہ میں ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کو اچھی طرح جانتا ہوں اور ان سے میرا تعارف اور تعلق بھی اتنا ہی قدیم ہے جتنی میری پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستگی ہے۔ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی شخصیت ایک دوست جیسی ہے جو ہر اک کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے۔ ہمیشہ علاقائی مسائل کیلئے فکر مند اور ان کے حل کیلئے کوششیں کرتے ملیں گے تئیں انتہائی فکرمند ، بے نیاز ، مخلص ، دانشور ، دور اندیش مثبت فکر و فہم سے آراستہ سیاسی شعور سے مزین ، دنیا کی مختلف دینی اور سیاسی تحریکات سے واقف، بھرپور مطالعہ اور دین حنیف پر اسی طرح عامل جیسے ایک مومن کو ہونا چاہئے ۔ سیاسی مصلحتوں اور منافقت سے دور بے باک مومن درج بالا یہ وہ اوصاف ہیں جنہوں نے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی شخصیت کو انتہائی پرکشش اور جاذبیت سے بھر پور بنا دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں